خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کے لیے بہار کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2025 سے 8 اپریل 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو موسم بہار کی تعطیلات کا موقع دینا اور تعلیمی اداروں میں سالانہ شیڈول کے مطابق وقفہ فراہم کرنا ہے۔