پہلا جائزہ اجلاس کامیاب: آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1۔3کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ارب ڈالرز کی ملنے کی تصدیق

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر  کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی۔

پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ میں 1.3 ارب ڈالرز  28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے، پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام میں7 ارب ڈالرز اقساط میں ملنے ہیں، پاکستان کے لیے نئے قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز ملیں گے۔