کرینہ کپور کا ایسا کون سا کھانا ہے جو ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے؟

بالی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور نے حالیہ ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ انہیں انڈا ابالنا بھی نہیں آتا، جبکہ ان کے شوہر سیف علی خان کھانے پکانے میں زیادہ ماہر ہیں۔

کرینہ نے یہ بھی بتایا کہ گھر کے کھانے کا نعم البدل نہیں ہوتا، اور اب وہ اور سیف خود کھانا بنانے کی عادت ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہفتے میں پانچ دن کھچڑی شوق سے کھاتی ہیں، اور ہلکا سا گھی ڈالنا انہیں بہت پسند ہے۔

کرینہ نے کھچڑی کو اپنی سب سے پسندیدہ ڈش قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔