کیپ کیناویرل: ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس نے رواں برس 2025 کا 39 واں فالکن 9 مشن مکمل کر لیا، جس کا مقصد اپنی اسٹارلنک میگا کنسٹیلیشن کو وسعت دینا تھا۔
اس تازہ مشن میں 28 اسٹارلنک سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں بھیجے گئے، جو دنیا کے سب سے بڑے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ اسپیس ایکس کے مطابق، اس سال کے مشنوں میں سے دو تہائی سے زائد پروازیں اسٹارلنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے لیے مخصوص کی جا چکی ہیں۔
یہ سیٹلائٹس دنیا کے ان علاقوں میں انٹرنیٹ فراہم کریں گے جہاں روایتی نظام نہیں پہنچ سکا۔ اسپیس ایکس کی یہ کاوش نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی کی علامت ہے بلکہ عالمی رابطے کے خواب کو بھی حقیقت کا رنگ دے رہی ہے۔