واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کو مزید 75 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ اس دوران ٹک ٹاک کو اپنے امریکا میں موجود آپریشنز کو فروخت کرنے کا وقت دیا گیا ہے، ورنہ کمپنی کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ اس بات پر کام کر رہی ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکا میں آپریشنز کے حوالے سے معاہدہ طے پا سکے۔ تاہم، معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی پیشرفت نہیں ہوئی، اس لیے کمپنی کو مزید وقت دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہیں کرنا چاہتے اور چین سے اچھے معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔ مختلف کمپنیاں جیسے ایمازون ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، مگر ابھی تک کوئی معاہدہ مکمل نہیں ہو سکا۔