میٹا کا نیا لاما 4 اے آئی ماڈل: چارمختلف ورژنز میں دستیاب

میٹا نے اپنے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل لاما 4 کو صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے، جو 4 مختلف ورژنز میں دستیاب ہے: لاما 4 اسکاؤٹ، لاما 4 میورک، لاما 4 بیہیموتھ، اور لاما 4۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لاما 4 کو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز سے تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں تصویری مواد کو سمجھ سکے۔ میٹا نے یہ ماڈل چینی کمپنی ڈیپ سیک کے اوپن اے آئی ماڈلز کی کامیابی کے پیش نظر تیار کیا ہے، جو پہلے کے لاما ماڈلز سے بہتر کارکردگی دکھا رہے تھے۔

میٹا کے مطابق، لاما 4 اسکاؤٹ اور میورک کو لاما ڈاٹ کام پر دستیاب کر دیا گیا ہے، جبکہ بیہیموتھ کا تربیتی عمل جاری ہے۔ واٹس ایپ، میسنجر اور فیس بک کے اے آئی اسسٹنٹس میں بھی لاما 4 اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جو فی الحال 40 ممالک تک محدود ہے۔