پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی ائیرلائنز کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو اٹلی جاتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے کا طویل راستہ اختیار کرنا پڑا، جبکہ دیگر بین الاقوامی پروازوں کو تاخیر اور نئے روٹس کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی پروازیں ری فیولنگ یا متبادل ایئرپورٹس پر اترنے پر مجبور ہوئیں، اور کچھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔