سونے کی قیمت کم، خریداروں کے لیے خوشخبری

کراچی: سونے کی قیمت میں زبردست اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 833 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3305 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔