پاکستان میں دہشتگردی کا 70 فیصد ذمہ دار بھارت : فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے 70 فیصد واقعات میں بھارت کا کردار ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔