تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم سرحد پر مصروف کار ہر سپاہی کے پیچھے کھڑی ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اپنے عزم میں پختہ ہے اور بھارت کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے مسئلے سے کسان کا مسئلہ اہم ہے۔ بھارت کی صورتحال سے پاکستان کا کسان خوش نہیں ہوسکتا۔