پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے کورونا کمپلیکس میں تیمارداروں کے لئے ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کر دی ہے ٗ جس کے ذریعے کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کے ساتھ ان کے لواحقین براہ راست ویڈیو کال کے زریعے بات چیت کرسکیں گے ٗ س مقصد کے لئے کونسلنگ روم بنایا گیا ہے جہاں پر لواحقین کو اپنے مریض کی حالت کے بارے میں معلومات دی جاے گی
لواحقین اسی وقت کورونا وارڈ میں موجود طبی عملے سے بھی براہ راست گفتگو کر سکیں گے تیمارداروں کو ویڈیو کال کی سہولت سے ہسپتال اور طبی عملے کے بارے میں غلط تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی. ترجمان کے مطابق کورونا کے مریض جب اپنے لواحقین سے بات کریں گے تو ان کو مزید اطمینان ہوگا, ذہنی صحت بھی برقرار رہے گی۔