راولپنڈی میں بم دھماکا، ایک شہری جاں بحق، 10 زخمی

راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک بزرگ اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہیں اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز پولیس بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوع پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔