آن لائن نرسنگ ڈگری پروگرام کے اجراء کا فیصلہ

پشاور۔کورونا وائرس کے پیش نظر نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آن لائن نرسنگ ڈگری پروگرام کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ جبکہ ماسٹر پبلک ڈگری ہو لڈر کو تین سال کے لئے این ای ایس فیکلٹی توسیع دینے سمیت دیگر معاملات پر نرسنگ کونسل ایگزیکٹو فیصلہ آج کریگی نرسنگ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں نرسنگ کونسل کے نئے قانون میں ترمیم کے لئے تجاویز شامل کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا 

ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس صدر افشاں کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، چاروں صوبائی ڈ ائریکٹر جنرل نرسنگ، ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز اور وزارت قومی کے نمائندوں نے شرکت کرینگے اجلاس میں نرسنگ تعلیمی اداروں میں نرسنگ ڈگری پروگرامز کے لئے آن لائن ٹیچنگ کلاسز شروع کرنے، ڈگری پروگرام کے امتحان کے لئے طریقہ کار طے کرنے، فیملی ویلفیئر ورکرز کی رجسٹریشن کا امتحان لینے، فیکلٹی رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کے لئے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔