پشاور۔الیکشن کمیشن سیکر ٹر یٹ میں تمام عدالتی کاروائیاں ایک ماہ کے لئے معطل کر دی گئی ہیں ٗدو ملازمین کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آنے پر انہیں رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ٗبیس ایسے ملازمین جن میں وائر س کی علامات پائی گئی ہیں انہیں دفتر نہ آنے کو کہا گیا ہے
ایسے تمام ملازمین جنہیں پہلے سے صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے انہیں بھی دفتر نہ آنے کا کہا گیا ہے ٗالیکشن کمیشن سیکر ٹر یٹ اسلام آباد میں جینڈر ونگ ٗ ٹریننگ ونگ اور لائبریری کو بند کر دیا گیا ہے ٗجن ملازمین کا ٹیمپریچر نارمل ہو گا انہیں دفتر آنے کی اجازت ہو گی ٗالیکشن کمیشن نے تمام خواتین ملازمین کوتا حکم ثانی دفتر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔