پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کو صرف دو اقساط دیکھنے کے بعد چھوڑدیاتھاکیونکہ انہیں یہ ڈراما اچھا نہیں لگا تھا۔
ترکی کے ’’گیم آف تھرون‘‘ کہلائے جانے والے ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ نے دنیا بھر میں داد سمیٹنے کے بعد آج کل پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستانی بڑی تعداد میں ارطغرل غازی دیکھ رہے ہیں وہیں ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ ان سے ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘دو اقساط کے بعد دیکھا ہی نہیں گیا۔ سید نور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ترک ڈرامے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔