بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں
ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اہل خانہ اور دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اب اُن لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔
اداکار نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔