اقراعزیزنے لاک ڈاؤن کے دوران نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا

 اداکارہ اقرا عزیز نے کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا۔

اداکارہ اقرا عزیز اپنے شوہر اوراداکار یاسرحسین کے ساتھ سوشل میڈیا پرنت نئے تجربے، کھانا پکانا، اپنے ڈراموں کی تشہیرسمیت مختلف سرگرمیاں کرتی ہوئی نظرآتی ہیں۔ اس باراداکارہ نے کوروبا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ اپنے گھر کی ایک دیوارپررنگ کررہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس پوری دیوار پر میں نے خود رنگ کیا ہے جس میں میرے شوہر یاسر حسین نے بھی مدد کی ہے۔