بھارتی ہٹلر نریندر مودی جو نسل پرستی کے وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور پورے بھارت میں اس وائرس کوپھیلانے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہیں اوربلاخر وہ قدم اٹھاہی لیا جس سے بھارت کے سیکولر چہرے سے پردہ ہٹ گیا اور دنیا پریہ ثابت ہوگیا کہ انڈیا ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے جو شہریت کو نسل سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔اس طرح بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے سنگ بنیاد کے لیے جس تاریخ کا انتخاب کیا گیا وہ زیادہ اہم تھی یعنی پانچ اگست۔ اسی دن جموں و کشمیر کی خود مختاری چھین لی گئی تھی اور اسی تاریخ پر بابری مسجد کی جگہ رام مندر کوکھڑا کرنا ان دونوں اقدامات کا ایک مقصد ہے ‘انڈیا کو ایک ہندو قوم یا ہندو راشٹر بنانا،رام مندر کی تعمیر کیلئے بڑے پیمانے کا پروگرام ایک ایسے وقت میں ہو ا جب پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہی ہے اور انڈیا میں کووڈ 19 کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہاں تک کے ملک کے وزیر داخلہ بھی کورنا وائرس کا شکار ہیں‘ ملک کی معیشت انتہائی سست روی کا شکار ہے