دنیا کی سب سے پتلی کمر والی خاتون

برما۔ دنیا کی سب سے پتلی اور کمزور کمر رکھنے کا دعویٰ کرنے والی برمی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی‘ ایشیائی ملک میانمار کی 23 سالہ خاتون سومو مونائنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے‘ جس کے باعث وہ دنیا کی سب سے پتلی خواتین میں شامل ہوتی ہیں۔

انتہائی پتلی کمر ہونے کے باعث خاتون کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے‘ ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ خاتون نے تصاویر ایڈیٹ کی ہیں یا چند پسلیاں نکلوا دیں ہیں یا پھر مستقل سخت اور پتلا شکم بند استعمال کیا ہے۔
 
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی کمر پتلی ہونے کی وجہ کوئی بھی مصنوعی چیز نہیں بلکہ یہ جنیاتی ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے پتلی کمر ایتھل گرانجر کی ہے جو صرف 13 انچ کی ہے۔وینیزویلا کی ایک ماڈل الیرا اونڈانو نے روز 23 گھنٹے شکم بند پہن کر اپنی کمر 20انچ کی ہے۔