انڈونیشیا میں ننھے میاں باکسنگ سٹار بن گئے

پشاور۔ یوں تو آپ نے کئی ماہر باکسرز کو رنگ میں اْتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن بچے بھی باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہاہے بلکہ اپنے حریفوں کو ایسے مکے برساتا ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھے باکسر کی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔