سر پھرے نوجوان کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب

پشاور۔امریکی نوجوان کی ٹریفک جام کے دوران ون ویلنگ نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں چاہے اس دوران اْن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

 سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو ٹریفک کے درمیان ون ویلنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہ مناظرامریکی ریاست میری لینڈ کی ہائی وے پر دیکھے گئے جہاں ایک سر پھرا نوجوان مصروف سڑک پر ایک پہئے پر موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ یوں بائیک کو ایک پہئے پر تیز ی سے گاڑیوں کے بیچ میں دوڑاتے نوجوان کو دیکھ کر جہاں لوگ دنگ رہ گئے وہیں اْسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ کچھ نے اْس کی مہارت کی خوب داد بھی دی۔