پشاور۔ عام طور پر فنکار کینوس پر رنگ بکھیرنے اور نقش و نگار بنا کر داد وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی ہیئر سٹائلسٹ لوگوں کے سَروں پر نقش و نگار بنائے؟ ویتنام کے شہر ہنوئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیئر سٹائلسٹ تراؤنگ ژوان ٹرمر اور ریزر کی مدد سے لوگوں کے سروں پر نقش و نگار بناتے ہیں۔
ہیئر سٹائلسٹ 10 سال سے اس ہی پیشے سے وابستہ ہیں لیکن گزشتہ 5 سالوں سے یہ لوگوں کے سروں پر طرح طرح کے نقش و نگار بنانے کا تجربہ کر رہے ہیں۔ ان کی دکان پر آنے والے صارفین ہیئر سٹائلسٹ سے اپنی پسند کے ڈیزائن بنواتے ہیں جبکہ یہ سٹائل بنانے کے 13 سے 17 ڈالرز تک رقم لیتے ہیں۔
تراؤنگ ژوان کی جانب سے بنایا جانے والا ایک ڈیزائن عام صارف کے سَر پر 2 سے 3 دن رہتا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا ڈیزائن تقریباً 10 دن تک رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ان کا کام اور کاروبار کافی مقبول ہوا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے سٹائل کی تصاویر خوب وائرل ہوئی ہیں۔