امریکی موسمیاتی سوسائٹی کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2019 ریکارڈ گرم ترین سالوں میں تھا ، جس میں زمین کے ماحول میں گرین ہاوس گیسیوں کی مقدار بلندترین سطح پرر ہیں یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ دہائی 2010-2019 سب سے زیادہ گرم تھی ۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ، 1980 کے بعد سے ہر دہائی پچھلی دہائی کے مقابلے میں یکے بعد دیگرے گرم تر رہی ہے ، جبکہ حالیہ ترین (2010-2019) پچھلے (2000-2009) کے مقابلے میں 0.2 زیادہ گرم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوںمیں آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ بھڑکنے کے تباہ کن واقعات دیکھنے کوملے۔
اسی طرح یورپ ، جاپان ، پاکستان ، اور ہندوستان سمیت بڑے خطوں میں گرمی کی مہلک لہریں آئیں۔ تقریبا 100 ٹراپیکل سایکلون نے تباہی مچا دی۔ پریشان کن سطح پر گلیشیر اور سمندری برف پگھلتی رہی۔ اور خشک سالی اور سیلاب نے اہم فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا۔