ویتنامی شہری کا عجیب و غریب شوق گھر کو چینی برتنوں سے سجا دیا

ہنوئی : ویتنامی شہری نے اپنے گھر کو خوبصورت و منفرد بنانے کےلیے گھر کو چینی مٹی سے بنے برتنوں سے سجا دیا۔

گھر کو خوبصورت بنانا اور گھر کی تزائین و آرائش کرنا ہر کسی کو پسند ہے لیکن ویتنام میں ایسا شخص بھی آباد ہے جس نے اپنے گھر کو انتہائی منفرد طریقے سے سجایا جسے دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

نگوئن وین نامی شخص نے اپنے گھر کو مکمل طور پر چینی مٹی سے بنے برتنوں سے سجا رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نگوئن اپنے گھر کو گزشتہ 25 سال سے سجاتے آرہے ہیں اور ان کے گھر کو اس طرح سجانے کا آغاز 1986 سے ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگوئن گھر میں دس ہزار کے قریب برتن لگے ہوئے ہیں، ویتنامی شہری کو چینی مٹی سے بنے برتن اس قدر پسند ہیں کہ انہوں نے اپنے سارے پیسے چینی برتنوں کی خرید و فروخت میں لٹا دئیے۔