وفاقی وزیر برائے کلائمیٹ چینج زرتاج گل ایک بارپھر تنقید کی زد میں۔

وفاقی وزیر برائے کلائمیٹ چینج زرتاج گل اپنے ایک اور شگوفے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور اس وقت ٹویٹر پر انکا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اینکر ندیم ملک کے شو میں جب انہوں نے اپنی جانب سے ن لیگ کے جاوید لطیف کو طنز کرنے کے لئے ضیا الحق کا حوالہ مبارکباد کے ساتھ دینا چاہا اور کہا کہ میں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ ضیا الحق جنہوں نے انکی پارٹی بنائی انکا آج جنم دن ہے جس کی میں انکو مبارکباد دیتی ہوں تو اس پرانیکر ندیم ملک نے انکو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے انکے آگے ہاتھ جوڑدیئے اور انہیں کہا کہ یہ انکا یوم وفات ہے اور اس روز حادثہ ہوا تھا۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی کانوں کو ہاتھ لگائے اور ماحول گل و گلزار ہوگیا۔۔