اسلام آباد۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے، ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس سے اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری سکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔
قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے ذریعے معذورافرادکیلئے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔