اسلام آباد۔پاکستان بھارت کی جانب سے رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد چین سے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے خریدنے پر غور کررہا ہے اور اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان جلد نیا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین ایک نیا دفاعی معاہدہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے چین کے تیار کردہ جدید ترین جے 10 سی اسٹیلتھ جنگی طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔
ان طیاروں کیساتھ پاکستان کی جانب سے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائل بھی خریدے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اگر یہ دفاعی معاہدہ ہو گیا تو اس صورت میں بھارت کو رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کی وجہ سے حاصل ہونے والا ایڈوانٹج ختم ہو جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جے 10 سی چوتھی جنریشن کے اسٹیلتھ طیارے ہیں جو چین کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین جنگی طیارہ ہے۔
دفاعی معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ کسی اسٹیلتھ جنگی طیارے کی خریداری کرے گا۔