ایپل نے پانی پر تیرنے والا سپر سٹور متعارف کرادیا 

 

نیویارک۔معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے دنیا کا پہلا پانی پر تیرنے والا سپر سٹور متعارف کرادیا۔

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا بھر میں اپنے نت نئے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فونز و دیگر چیزوں کے باعث مشہور ہے لیکن اب اس کی وجہ شہرت پانی پر بنا سپرسٹور بھی بن جائے گا۔

جی ہاں ایپل کمپنی کی جانب سے سنگاپور کے مرینا بے نامی علاقے میں شیشے سے بنا پانی پر تیرتا سپرسٹور کھولا گیا ہے جس سے شہر بھر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔