کورونا وائرس کا قبل از وقت پتہ چلانے کیلئے اسمارٹ واچ اور رنگ تیار 

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی وائرس کا پتہ دینے والی اسمارٹ واچ اور رنگ کی تیارکرلی ہے جس کو تجرباتی طور پر آزمانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی جان لیوا وبا دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس پر کئی ماہ بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، تاہم مختلف ممالک کے ماہرین کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ویکسین کے ٹرائل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کا علامات ظاہر ہونے سے قبل وائرس کا پتہ لگانے والی گھڑی اور رنگ کا تجربہ شروع کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو‘ریپڈ تھریٹ انیلیسز’یا آر ای ٹی کہا جاتا ہے، اس میں“گارمن اور آورا”ڈیوائسز استعمال ہوتی ہیں جو پروگرام اور مصنوعی ذہانت سے آراستہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈیوائسز کی مدد سے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے تقریبا 250 ڈھائی ہزار کیسز کو ترتیب دیا گیا۔

اسمارٹ واچ تیار کرنے والے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن لوگوں کو کورونا کا سامنا ہوتا ہے وہ علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی اپنے جسم میں معمولی تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں مگر یہ گھڑی اور انگوٹھی انہیں ان تبدیلیوں کے دوران کوڈ 19 کی علامات کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔