ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے معاہدے پر دستخط

پاکستان کی جانب سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔

اس سے قبل یونیورسل سروس فنڈ(یوایس ایف )کی جانب سےبلوچستان ،سندھ میں ہائی اسپیڈبراڈبینڈسروسزکی فراہمی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  آئی ٹی سیکٹرپرخاص توجہ دےرہےہیں۔

وزیراعظم  کا کہنا  تھا کہ  تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔خوش آئند بات ہےکہ ملک جدت کی طرف جارہاہے، ڈیجیٹلائزیشن  ہی پاکستان کامستقبل ہے