اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے اور آئندہ نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے نظام کے تحت پنشن فنڈ قائم کیا جائے گا اور ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانیوالی کٹوتی اس فنڈ میں جمع کی جائیکی۔
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن و دیگر مراعات کا نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے جبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ نئے بھرتی کیے جانیوالے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم کرکے نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے جبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دس بینکوں کی جانب سے بڈز موصول ہوگئی ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آخر تک یا جنوری میں یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے وزارت خزانہ کو پیش کریگا اور توقع ہے کہ نئے بجٹ میں نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا جائیگا جس کے تحت پنشن فنڈ قائم ہونگے اور ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانیوالی کٹوتی اس فنڈ میں جمع ہوگی۔