وفاقی حکومت کا کورونا وبا کے باعث کاروبار بند نہ کرنیکا اعلان 

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وباء  کے با وجود معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا،کھانے پینے کی اشیاء ، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، مہنگائی موسمی ہے، جلد ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کا تعلق مانیٹری پالیسی سے ہے، کھانے پینے کی اشیاء  کی مہنگائی موسمی ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس محصولات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ کورونا وباء  کے باعث معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا،معاشی سرگرمیوں میں ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے۔