پاکستانیوں کی دبئی ریئل اسٹیٹ میں 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری

دبئی:پاکستانیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانے والے 10 بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی ریئل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ بھارتی شہریوں نے لگایا ہے۔

 بھارتیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں ایک سال میں تقریباً 470 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں پاکستانی چھٹے نمبر پر ہیں۔