پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔