اسلام آباد:خدمات پر سیلز ٹیکس محصولات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 13 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس وصولیاں 58.49ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گذشہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران محصولات کاحجم 51.77 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس وصولیوں میں 6.72ارب روپے یعنی 13 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔