لاہور: سٹیٹ بینک نے کاروبارکرنے والی خواتین کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے نئی سکیم شروع کردی ہے۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبارکرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیٹ بینک نے ”ری فنانس اینڈکریڈٹ گارنٹی سکیم فارویمن انٹرپرینورز“ شروع کردی ہے۔
اس سکیم کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان دیگربینکوں کوبلاسودفنڈز فراہم کرے گا، دیگربینک کاروبار کرنے والی خواتین کو5 فیصد کی شرح سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کریں گے جن کی واپسی کی مدت 5 سال مقررکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے اس سکیم کے تحت دیگربینکوں کیلئے 60 فیصد کی رسک کوریج کی سہولت بھی دی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہاہے کہ کاروبارکرنے والی خواتین کو اس سکیم سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے۔