وزیر اعظم نے نوجوانوں کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی 

 اسلام آباد: وزیر اعظم  نے  نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کا میاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی  اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گی،کورونا کی بڑھتی صورتحال  کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا  نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔