پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو اربوں روپے کے بقایاجات ادا

وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے اربوں روپے کے بقایاجات ادا کر دیے۔

وزارت صعنت و پیدوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو 24 ارب 42 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی2013 سے واجب الادا پینشن کی ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں۔

وزارت صعنت و پیدوار کا کہنا ہے کہ کل 7 ہزار 594 ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیاں کی گئی ہیں۔