لاہور:رواں مالی سال کے 4 ماہ میں 92 ارب 76کروڑ روپے کے سمارٹ موبائل فونز درآمد کئے گئے‘جبکہ گاڑیوں‘ دودھ‘ مکھن اور چائے کی درآمد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 کے پہلے 4 ماہ میں سمارٹ فونز کی درآمد میں 43 فیصد اضافہ ہوگیا اور مجموعی طور پر 92 ارب 76 کروڑ روپے مالیت کے موبائل درآمد کئے گئے۔
گزشتہ سال اسی مدت میں 60 ارب کے فونز منگوائے گئے تھے‘ کاروں کی درآمد بھی 185 فیصد تک بڑھی‘4 ماہ میں گاڑیوں کی درآمد پر 60 ارب روپے خرچ کئے گئے۔
کھانے پینے کی درآمدی اشیا ء پر 378 ارب روپے خرچ ہوئے جو گزشتہ سال سے43فیصد زیادہ ہے‘16ارب 60کروڑ کی چینی‘30 ارب کی دالیں جبکہ 110 ارب روپے کا پام آئل بھی منگوایا گیا۔