اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل پروز پیر کو کیا جائیگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت کل بروز پیر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں شرح سود میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔اس وقت شرح سود 7 فیصد پر ہے۔
کورونا وبا کی ابتدا سے اب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سوا 6 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرے گا۔