اسلام آباد: کورونا سے مزید 58 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 853 نئے مریض سامنے آئے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 39ہزار 329تک پہنچ گئی۔کورونا کا دوسرا سپیل زیادہ خطرناک ہوگیا۔ ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 58 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 874 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 853 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 270 کوروناٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسزکی تعداد 39 ہزار 329 ہے جن میں سے 2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار 665 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، خیبرپختونخوا میں 57 ہزار 215، بلوچستان میں 18 ہزار 75 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد 37 ہزار 117، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 172 ہوگئی، ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 57 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔