پاکستان میں 17 ملین سے زائد افراد گردوں کی بیماریوں میں مبتلا 

لاہور:پاکستان میں 17 ملین سے زیادہ افراد گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور ان میں سے بہت سے افراد کو زندہ رہنے کے لئے ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے

 انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ انڈس ہسپتال ڈائیلاسس جیسی ضروری خدمات بلا معاوضہ مہیا کرتا ہے۔

پاکستان میں 17 ملین سے زیادہ افراد گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور ان میں سے بہت سے افراد کو زندہ رہنے کے لئے ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔

 تاہم، سالانہ علاج معاوضہ اتنا ذیادہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔

ان کا عوام الناس سے متوجہ ہوتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ ان خدمات کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں۔ تاکہ ہم بالکل مفت قیمت پر معیاری نگہداشت کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔آپ کا عطیہ، آپ کا صدقہ،کسی کی زندگی کو بچانے والا تحفہ ہوسکتا ہے۔

انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کو ملک بھر میں ایک صحت سے متعلق صحت کی فراہمی کا ایک کامیاب نیٹ ورک بنانے میں مدد کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہے۔