کورونا سے ایک دن میں 58 اموات،ایک ہزار سے زائد صحت یاب

گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا سے ایک ہزار 643 مریض صحت یاب  جبکہ مزید  ایک ہزار 853 افراد  اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  33 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 853 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 511 ہوگئی ہے، جن میں سے2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 874 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد4 لاکھ 71 ہزار 335 ہو گئی ہےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 643 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 22 ہزار 132 ہوگئی ہے۔