گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 776 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 39ہزار599 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 776 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 39ہزار599 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 085 ہو گئی ہےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 602 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہوگئی ہے۔