گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سےمزید 55 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 390 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار155 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ 77 ہزار240 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 2 ہزار 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 113 ہوگئی ہے۔