ملک بھر میں گزشتہ ایک دن کے دوران کورونا سے 4 ہزار 960 مریض صحت یاب ہوئے، تاہم 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں،جبکہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 695 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 475 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار537 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 ہزار 960 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 073 ہوگئی ہے۔