ماسک نہ پہننے والے دوسروں کی”’موت کے ذمہ دار“ ہونگے 

لندن:انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں کام کرنیوالے برطانوی ڈاکٹر ہیو منٹگمری نے خبردار کیا ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی اور ماسک نہ پہننے والے دوسروں کی ”موت کے ذمہ دا“‘ ہوں گے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر ہیو منٹگمری نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو کیسز کی سونامی کا سامنا ہے، نیو ایئر کے بعد اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے استقبال کیلئے ’اکٹھے ہونے‘ سے گریز کیا جائے۔

ڈاکٹر ہیو منٹگمری نے کہا کہ کہ کیسز بڑھنے کا ذمہ دار صرف نیا وائرس نہیں بلکہ لوگوں کا احتیاط نہ کرنا بھی ہے۔