ملک بھر میں گزشتہ ایک دن میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2 ہزار 463 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 463 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار773 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔