طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج زہریلے ہوتےہیں لیکن اگر ان کو صحیح مقدار میں لیا جائے تونہ کہ صرف ان کا زہر ختم ہوجاتا ہے بلکہ یہ انسانی جسم کیلئے فائدہ مند بھی بن جاتی ہے۔۔ ماہرین کے مطابق سیب کے بیجوں میں اتنی مقدار نہیں ہوتی، یہ اسی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں جب 200 یا اس سے زائد بیج چبا کر کھالیے جائیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سیب کے بیج میں موجود قدرتی سائینائڈ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن قلیل تعداد سائینائڈ جسم کے اینزائمز کے ساتھ مل کر اپنا زہریلا مادہ بے تاثیر کردیتا ہے۔
سیب کے بیج کی صحیح مقدار سائینائڈ کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہےاور وٹامن (بی-17) کینسر اور ٹیومر کی نشونما کو روکتا ہے، ساتھ ہی اس میں ضروری خلیات کو چھوڑ کر کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔