ملک بھر میں گزشتہ ایک دن میں کورونا سے مزید 82 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 184 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35ہزار130 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 745 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہوگئی ہے۔